پیٹرول کی قیمتوں میں آج ہی کمی ہو جائیگی، حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے 15 تاریخ کا اعلان نہیں کیا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی ۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فوری طور پر عوام کو دینا چاہتے ہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کیلئے سمری موصول ہو چکی ہے ۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول سستا کرنے پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوگا ، پٹرول سستا کرنے کیلئے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔ قوم مشکل فیصلوں میں شہبازشریف کےساتھ کھڑی رہی،پوری قوم نےمشکل فیصلوں میں ساتھ دیا، قوموں پرمشکل وقت آتےہیں اورپاکستان قوم کرائسزکوسمجھتی ہے مشکل وقت کےبعداب قوم کوریلیف دینےکاوقت آگیاہے۔