پینٹاگان کے باہر دھماکے کی جعلی تصویر وائرل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پنٹاگون میں ہونے والے دھماکے کی ایک جعلی تصویر وائرل ہورہی ہے اور اسکی وجہ سے منڈیوں میں 10منٹ تک مندی رہی ہے کہ اے آئی کیسے معاشروں کیلئےمسائل پیدا کر سکتی ہے۔ یہ ویڈیو جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت کا نتیجہ ہے اور یہ کئی اکاؤنٹس سے بیک وقت پوسٹ کی گئی یہ افواہ اس حد تک پھیلی کہ پنٹاگون کو یہ وضاحت کرنا پڑی کہ ایسا کوئی دھماکا نہیں ہوا۔ایجنسی فرانس پریس کے مطابق یہ تصویر جسے متعدد مبصرین نے تخلیقی مصنوعی ذہانت کا نتیجہ قرار دیا نے ایک مرتبہ پھر ان بہت سے مسائل پر روشنی ڈالی دی ہے جو جدید ٹیکنالوجی معاشرے کو لاحق کر سکتی ہے۔

FakeNews

Pentagon