پیرس اولمپکس پر 9.7 بلین ڈالر خرچہ آئے گا
پیرس کے شہر فرانس میں 27 جولائی سے شروع ہونے والی اولمپکس پر 9.7 بلین ڈالر خرچ ہونگے- سپورٹس کے عالمی اور سب سے بڑے میلے میں 206 ممالک کے 10500 اتھلیٹ مقابلوں کی دوڑ میں شامل ہونگے- فرانس میں ہونے والے اولمپکس میں اس دفعہ چار مزید ایونٹس بریکنگ ( بریک ڈانس) ، سرفنگ، سپورٹس کلائمبنگ، اور سکیٹ بورڈنگ کو شامل کیا گیا ہے- بتیس کھیلوں کے 329 ایونٹ میں مقابلے ہو نگے-
دس ملین ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں-
اولمپک کے میڈیا رائٹس این بی سی( NBC) کے پاس ہیں-
پاکستان کی سات رکنی ٹیم اولمپک میں دوڑ، جیولن تھرو، تیراکی اور شوٹنگ میں حصہ لے گی –