پیرس اولمپکس، ہمّت اور کچھ کر جانے کی لازوال کہانی
2011 میں ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ نے ایڈریانا روانو کے اولمپکس میں بطور جمناسٹ حصہ لینے کےامکانات کو ختم کر دیا۔ وہ ایک شوٹر کے طور پر واپس آئی اور بدھ کو گوئٹے مالا کا پہلا گولڈ میڈل جیتا۔
ایڈریانا روانو جمناسٹکس میں 2011 کی عالمی چیمپیئن شپ کے لیے تربیت لے رہی تھی، جو اگلے ساللندن اولمپکس کے لیے کوالیفائر تھی، جب اسے اپنی کمر میں درد محسوس ہوا۔
ان کی ریڑھ کی ھڈی کے 6 مہرے خراب ہونے سے – 16 سال کی عمر میں جمناسٹک کیریئر ختم ہو گیا- – صحت یاب ہونے میں ایک سال گزارا۔ روانو کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ اگر وہ اپنی زخمی کمر کو بڑھائےبغیر کھیلوں میں رہنا چاہتی ہیں تو وہ شوٹنگ شروع کر دیں۔