پہلی گیند پر وکٹ لینے کی شاہین آفریدی کی عادت برقرار۔

دی ہینڈرڈ ایونٹ میں آج بھی شاہین آفریدی نے آتے ہی حریف بیٹر کو چلتا کیا۔

ولیش فائر کے شاہین نے اوول انونسبلس کے جیسن رائے کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا۔

میچ میں شاہین آفریدی نے 20 گیندوں پر 22 رنز دیے، پاکستانی اسٹار نے مجموعی طور پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاہین نے 20 گیندوں میں 12 ڈاٹ بالز کرائیں، 2 چوکے اور ایک چھکا کھایا