پکنک پر ساتھ کیوں نہیں لے کر گئے؟‘ بیوی نے شوہر کو فروخت کیلئے پیش کردیا

جان نامی شخص کا قد 6 فٹ ‘عمر 37 سال ہے ‘وہ شوٹنگ اور مچھلی پکڑنے کا ماہر ہے‘ نیلامی کیلئے خوبیاں 

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پکنک پر ساتھ نہ لے جانے پر اپنے شوہر کو نیلامی کی ویب سائٹ پر فروخت کیلئے پیش کردیا۔نیوزی لینڈ کی آن لائن نیلامی کی ویب سائٹ پر آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی لِنڈا میک الیسٹر نامی خاتون نے اپنے شوہر کی نیلامی کیلئے اشتہار دیا۔رپورٹس کے مطابق اشتہار میں خاتون نے اپنے شوہر کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ جان نامی شخص جس کا قد 6 فٹ ہے جبکہ اس کی عمر 37 سال ہے اور وہ ایک شوٹنگ اور مچھلی پکڑنے کا ماہر ہے۔اس کے علاوہ لِنڈا نے شوہر کی نلامی 25 ڈالرز سے شروع کی۔اطلاعات ہیں کہ بیوی نے شوہر کے خلاف یہ قدم اس لیے اٹھا یا کیونکہ وہ پکنک پر اسے اور بچوں کو اکیلا گھر چھوڑ کر خود گھومنے چلا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے 2019 میں آئرلینڈ میں شادی کی اور ان کے 2 بیٹے بھی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے شوہرجان کو بیوی کی اس حرکت کا پتا اس وقت چلا جب اس کے دوست نے ویب سائٹ پر اسے فروخت کیے جانے کا اشتہار دکھایا۔ لِنڈا کا کہنا ہے کہ جب شوہر نے اشتہار دیکھا تووہ کافی دیر تک میری اس حرکت پر ہنستا رہا۔دوسری جانب اشتہار کو آخر کار ویب سائٹ کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ہٹا دیا گیا۔