پٹھان کے کردار کیلئے شاہ رخ خان کو بال بڑھانے میں کتنے مہینے لگے؟
فلم پٹھان کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کیلئے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے جاپانی مارشل آرٹ جو جتسو سیکھا۔اس بات کا انکشاف پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک تازہ انٹرویو میں کیا ہے۔سدھارتھ آنند کا کہنا تھا کہ اسے بائیک پر کیے جانے والے ایکشن مناظر پسند ہیں اور فلم میں ان کا سب سے پسندیدہ منظر وہ ہے جو ایک ٹرین کے اوپر کیا گیا ہےانہوں نے انکشاف کیا کہ فلم میں ایکشن مناظر کی عکسبندی کیلئے فلم کاسٹ کو بھرپور ٹریننگ کرائی گئی۔سدھارتھ آنند کے مطابق فلم کی تیاری کیلئے دو برس صرف ہوئے اور دنیا کے مختلف حصوں میں اس کی شوٹنگ کی گئی۔انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ شاہ رخ خان کو پٹھان کے کردار میں لانے کیلئے تین ماہ تک اپنے بال بڑھانے پڑے۔پٹھان میں ولن کا کردار جان ابراہام ادا کررہے ہیں جبکہ فلم 25 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔