پنجاب میں ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف آپریشن۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی پیر سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دے گی۔ریکوری بہتر بنانے کیلے ۵۴ ہزار سرکاری،نیم سرکاری اور بڑی پرائیویٹ کمپنیوں کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔محکمہ ایکسائز کو امید کریک ڈاؤن سے انکو ۳ ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔