پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، 17 شہید، 60 سے زائد افراد زخمی
پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے 17 افراد شہید ہوگئے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہیں۔ ترجمان لیڈی ریڈںگ اسپتال کے مطابق دس زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے سے مسجد کی چھت گر گئی جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے کے وقت مسجد میں نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جبکہ پولیس لائنز میں ایک ہزار سے زائد نفری موجود تھی۔ پولیس لائنز میں سی ٹی ڈی اورایف آر پی پولیس ہیڈکواٹرہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔#Peshawarblast #Terrorists #People #Killed #Injured #PolicelineMosque