پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل

بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے فینز کے لیے بیٹی مالتی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔ تصویر میں مالتی کا آدھا چہرہ ٹوپے سے ڈھکا ہوا اور آدھا نظر آرہا ہے۔پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی تصویر منظرعام پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں سوشل میڈیا صارفین اسے لائیک کرچکے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ مالتی کی شکل پریانکا کے بجائے اپنے والد نک جونس سے زیادہ ملتی ہے۔