پریانکا چوپڑا نےممبئی میں گزارے ہوئے یاد گار لمحوں پر مشتمل ویڈیو مونٹاج شیئر کر دیا
بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ممبئی چھوڑتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔پریانکا چوپڑا تین برس بعد کام کے سلسلے میں ممبئی آئی تھیں اور اس مختصر دورے کے دوران وہ کام میں مسلسل مصروف رہیں۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ روز ممبئی میں گزارے ہوئے یاد گار لمحوں پر مشتمل ویڈیو مونٹاج شیئر کیا۔اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ گھر کی بات ہی الگ ہے، واقعی گھر آنے جیسا کچھ نہیں ہے، آپ نے جو پیار اور محبت دی ہے، اس نے بہت متاثر کیا ہے۔ سچ میں اگر آپ سب نہ ہوتے تو پتا نہیں میں کہاں ہوتی۔انہوں نے اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا۔