پاکستان : کورونا کے 288 نئے کیسز رپورٹ، 7 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے 288 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 7 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 89ہزار 49افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 830 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزارٹیسٹ ہوئے۔ مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ25 لاکھ 25ہزار 190ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.62فیصد رہی جبکہ 740مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  674افراد نے شکست دی ۔جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 101ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 118 ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 839افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 51جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 77 ہزار 869کیسز اور 7 ہزار 636اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 661افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 889 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 531 کیسز اور کورونا کے باعث 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 606افراد کورونا سے متاثر اور 743 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 117کیسز اور 962اموات رپورٹ ہوئیں۔