پاکستان کا ڈالر IMF سے معاہدے میں 27 فیصد بڑھا
بلومبرگ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے اور پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر قرضے کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس آج ہوگا۔بلومبرگ کا کہنا ہےکہ اسٹاف لیول معاہدے پر پاکستان کا ڈالر بانڈ 27 فیصد بڑھا ہے، پاکستان اپنے معاشی مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی فنڈنگ بہتر ہوئی ہے۔ بلومبرگ نے کہا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں۔