پاکستان میں 18 تا 24 سال کے 62 فیصد افراد ہر ماہ کم از کم ایک مرتبہ یو ٹیوب دیکھتے ہیں، رپورٹ

پاکستان میں 18 تا 24 سال کے 62 فیصد افراد ہر ماہ کم از کم ایک مرتبہ یو ٹیوب دیکھتے ہیں۔ پارٹنر ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ فار ایشیا پیسفک کے ڈائریکٹر مارک لیفکوز نے کہا ہے کہ پاکستان یو ٹیوب کی تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 78 فیصد صارفین یو ٹیوب کو بہترین ویڈیو پلیٹ فارم سمجھتے ہیں اور جب بھی ان میں کوئی آن لائن مواد دیکھنا ہو تو یو ٹیوب کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی 76 فیصد تعداد یہ سمجھتی ہے کہ یو ٹیوب سے کوئی نہ کوئی نئی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ اسی طرح 75 فیصد صارفین اپنی دلچسپی کے حوالے سے یو ٹیوب پر موجود مواد کو بہترین قرار دیتے ہیں۔