پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، انڈیکس 124 سے 140 ویں نمبر پر آگیا: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

اسلام آباد:   ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پر سیپشن انڈیکس جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا. کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140 ویں نمبر پر آگیا. 2020 میں پاکستان کا نمبر دنیا میں 124 واں تھا، 2020 میں کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 31 تھا، 2021 میں کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 28 ہوگیا۔ کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں اسکور کم ہونا کرپشن میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پر ڈنمارک، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور ناروے کی صورتحال سب سے بہترین رہی، جبکہ سنگاپور، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور لکسمبرگ میں بھی کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے۔کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکور کے مطابق اسی سے ایک سو اسکور تک ممالک میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے۔