پاکستان میں مزید 5.6ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع، بلوم برگ

نئی فنڈنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے 3.7ارب ڈالر کے معاہدے بھی شامل کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 جولائی2023ء) پاکستان میں مزید 5.6ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کہا نئی فنڈنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے 3.7ارب ڈالر کے معاہدے بھی شامل ہیں۔آئی ایم ایف کا معاہدہ اس وقت ہوا جب پاکستان کو زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر، اسٹاک مارکیٹ کی ابتر صورتحال اورمہنگائی جیسے مسائل درپیش تھے۔