پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آ گیا
پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم جمادی الثانی 1444 ہجری کل بروز اتوار 25 دسمبر 2022 کو ہو گی۔ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔جس میں چاند کا اعلان کیا گیا۔رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک میں جمادی الثانی کا چاند نظر آ گیا اور یکم جمادی الثانی 1444 ہجری کل بروز اتوار 25 دسمبر 2022 کو ہو گی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔