پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

پاکستان شدید بارشوں کے خطرے کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے،عالمی ادارے کی رپورٹ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )اقوام متحدہ نے خبردار کردیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی صورت حال کا خطرہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان شدید بارشوں کے خطرے کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ترکیہ میں بھی شدید بارشوں کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اس صورتحال سے مختلف ملکوں میں جون میں شدید بارشوں سے سیلاب اور غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔گزشتہ سال 53 ممالک میں 22 کروڑ 20 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔