پاکستان سری لنکا پہلا ٹیسٹ پہلا دن ؛ سری لنکا نے ۲۵۲ رنز بنا لئے

پہلے دن کی خاص بات پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی 100ویں وکٹ ہے- وہ پاکستان کے انیسویں باؤلر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچوں میں سو وکٹوں کا ہدف عبور کیا-شاہین آفریدی نے میچ کے پہلے سیشن میں تین وکٹیں حاصل کیں –
سری لنکا کے شہر گال میں ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی فاسٹ بولر جوڑی شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے سے پہلے کا سیشن پاکستان کے نام کیا۔
دن کے اختتام پر سری لنکا نے چھے وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔