پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی اے او) کے صدر عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرا ن کے نام خط میں یکم جنوری 2024 سے بطور صدر پی او اے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔