پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج ٹریننگ کریں گی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج سے کراچی میں ٹریننگ کریں گی۔5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ 3 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے 180 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے ایشین بیٹر کا اعزاز اپنے نام کیا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔