پاکستان بمقابلہ سری لنکا رضوان سمیت بڑے بڑے نام ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا. ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی 2 روزہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج گال میں کھیلا جارہا ہے۔ اس موقع پر سری لنکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، سلمان علی آغا، نعمان علی شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔پہلے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح فاسٹ باؤلر حسن علی کو بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔دوسری طرف سری لنکا کی ٹیم میں دیموت کارون رتنے ( کپتان)، نشان مادشوکا، کسال مینڈس، اینجیلو میتھیوز، دنیش چندی مل، دننجایا ڈی سلوا، سدیرا سماراوکرما (وکٹ کیپر)، رامیش مینڈس، پرابتھ جے سوریا، وشوا فرنینڈو شامل ہیں۔خیال رہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے پہلے روز شائقین کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا ہے