ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈ کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے نیدرلینڈ کو شکست دے دی، سری لنکا نے نیدرلینڈ کو 163 رنزکا ٹارگٹ دیا تھا۔ نیدرلینڈ کی ٹیم 20 اورز میں 146 رنز بنا سکی جبکہ اس کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے کشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے جبکہ چرت اسلانکا نے 31 اور بھانوکا راجا نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔نیدرلینڈ کی ٹیم سے 163 رنز کے تعاقب میں میکس او ڈاؤڈ 71 ناٹ آوٹ رہے، جبکہ سکاٹ ایڈورڈز نے 21 اور ٹام کوپر نے 16 رنز بنائے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلے مرحلے کا دوسرا میچ یو اے ای اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر بروز ہفتے سے سڈنی میں ہورہا ہے۔