ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ ان کے کیریر کا آخری میچ ہوگا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 37 سالہ اظہر علی نے کہا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہوتا ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ یہ مناسب وقت ہے کل میرے کیریر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا، پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بھرپور سپورٹ کیا۔اظہر علی نے پاکستان کے لیے 96 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 49 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔اظہر علی نے انٹرنیشنل لیول پر ٹیسٹ فارمیٹ میں 7097، ون ڈے میں 1845 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 985 رنز بنائے ہیں۔