ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی، سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

کراچی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سرفراز احمد کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان سے منسوب پرانی اور تازہ ویڈیوز وائرل ہونے لگیں۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران اپنے بیٹے کے ہمراہ گانے کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کا بیٹا بھی ان کا خوب ساتھ دیتا ہے۔علاوہ ازیں جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد انعامات دینے کی تقریب کے موقع پر بھی سرفراز احمد کے چھوٹے بیٹے عبداللہ کو گراﺅنڈ میں دیکھا گیا تھا۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عبداللہ کی ایک تصویر شیئر ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے والد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔