ٹیسلا کی گاڑیاں تیار کرنیوالی Factory میں robot کا انجینئر پرحملہ


‏امریکی ریاست ٹیکساس میں tesla robot نے گاڑی کے انجینئر پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔
‏غیرملکی میڈیا کے مطابق tesla فیکٹری میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملازمین کو ہنگامی shutdown بٹن دبانا پڑا۔

‏عینی شاہدین ملازمین کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑیوں کے تازہ تیار کردہ حصے اٹھانے پر مامور tesla robot نے انجینئر پر حملہ کردیا ، جو کہ دو ناکارہ روبوٹس کو ٹھیک کرنے کے لیے سوفٹ ویئر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔

‏حملہ آور روبوٹ نے انجینئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اور بازو میں گھونپ دیے جس سے ملازم شدید زخمی ہوگیا۔

‏امریکی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، اس حوالے سے ٹیسلا کمپنی نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

‏واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے عملےکے دیگر ملازمین نے ہنگامی بٹن دیا جس سے حملہ آور روبوٹ قابو میں آیا ، اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ انجنیئر پر روبوٹ کے حملے کا یہ واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا مگر رپورٹ اب کیا گیا ہے۔
‏⁦‪#technology‬⁩ ⁦‪#TechNews