ٹوئٹر کن اکاؤنٹس کو ہٹانے والا ہے؟

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اب ان اکاؤنٹس کو ہٹانے والا ہے جو کئی سالوں سے غیر فعال ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں غیر فعال اکاؤنٹس کو ہٹانے کا اعلان کر دیا۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر غیر فعال اکاؤنٹس کو آرکائیو کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کی وجہ سے آپ کو ممکنہ طور پر فالوورز کی کمی کا سامنا کرنا ہو گا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ عمل کب سے شروع ہو گا۔