ٹوئٹر پر فیس بک اور انسٹاگرام کے لنک پوسٹ کرنے پر پابندی
ٹوئٹرنےفیس بک،انسٹاگرام سمیت دیگرسوشل میڈیاسائٹس کےلنک پوسٹ کرنےپرپابندی لگانےکااعلان کردیا۔ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے پلیٹ فارم پر دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی لگادی۔ انتظامیہ کے مطابق جو اکاؤنٹس صارفین کومتبادل پلیٹفارم کی ہدایت کریں گے انہیں معطل کردیا جائے گا۔ٹوئٹر انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پرپابندی کے باوجود ٹوئٹرپراشتہارات کی اجازت ہوگی۔اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹفارم کی فری پروموشن کی اجازت نہیں دےگا۔