ٹوئٹر نے سی این این اور نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نےخبر رساں اداروں کے کئی صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کردیے۔امریکی میڈیا کے مطابق سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے بھی کئی صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹوئٹر نے صحافیوں کے اکاؤنٹس کو معطلی کرنے کی وضاحت نہیں کی ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پابندیوں کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ تمام صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کردیے جائیں گے۔دوسری جانب ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صحافیوں پر وہی قوانین لاگو ہوتے ہیں جو دیگر لوگوں پر لاگو ہوتے ہیں۔