ٹفانی ٹرمپ 12 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفانی ٹرمپ 12 نومبر کو اپنے لبنانی منگیتر مائیکل بولوس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔امریکہ کے مؤقر اخبارات کے مطابق شادی کی تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں پام بیچ میں واقع ’مار اے لاگو‘ اسٹیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر منعقد ہو گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی نے 19 جنوری 2021 کو بولوس سے منگنی کرنے کااعلان کیا تھا۔