ٹروڈو حکومت مشکلات میں
کینیڈا میں جسٹن ٹروڈو کے حکومتی اتحاد میں شامل چھوٹی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کااعلان کردیا ہے۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کااعلان کیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں جگمیت سنگھ نے جسٹن ٹروڈو پر لبرلز کو کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہوہ حکومت کے ساتھ 2022 میں کی گئی اپنی ڈیل ختم کر رہے ہیں کیونکہ وہ کنزرویٹیوز کو روکنے میں ناکامہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2025 میں آنے والے انتخابات سے قبل ہونے والے پولز سے ظاہر ہو رہا ہے کہکنزرویٹیوز بہ آسانی الیکشن جیت جائیں گے۔
جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ لبرلز لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بہت کمزور ہوچکے ہیں کیونکہ وہ بہت ہی خودغرض اور کارپوریٹس کے مفادات کے امین بن گئے ہیں، وہ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے نہ ہیں امیدوں کو بحالکر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2022 میں جسٹن ٹروڈو کی حمایت اس شرط پر کی تھی کہ وہ سماجی بہبود کےکاموں پر اخراجات میں اضافہ کریں گے تاہم پولز سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ووٹرز کا اعتماد کھو چکے ہیں۔