ٹرمپ حملے میں جاں بحق ہونے والے سابقہ فائر مین کی بیوی کا جو بائیڈن سے فون پر بات کرنے سے انکار

بفیلو ٹاؤن شپ , 16 جولائی ( نیوز ڈیسک) ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو نے والے کورے کمپیریٹر سابقہ فائر مین دلیر اور یقین والے شخص تھے- کورے فائرنگ کے دوران اپنی بیوی اور بیٹی کے سامنے ڈھال بن گئے اور گولیوں کی زد میں آ کر ہاتھ دھو بیٹھے- ان کی اہلیہ نے صدر جو بائیڈن کا تعزیتی فون سننے سے انکار کر دیا- ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر ایک جزباتی ریپبلیکن اور ٹرمپ کے چاہنے والے تھے- وہ زندہ ہوتے تو کبھی بھی بائیڈن سے بات نہ کرتے- صدر بائیڈن کی عزت کرتی ہوں لیکن بات نہیں کر سکتی-