ٹام کروز سے موازنہ کرنے پر شاہ رخ خان کے مداح ناراض ہوگئے
کنگ خان کا کسی سے موازنہ نہ کیا جائے، وہ بھارتی ٹام کروز نہیں قومی خزانہ ہیں، مداحوں کا امریکی نقادسکاٹ کو جواب
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی عالمی سطح پر کامیابی نے بین الاقوامی نقادوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ہندی ایکشن فلم نے عالمی اور مقامی سطح پر باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑے۔امریکی صحافی اور نقاد اسکاٹ مینڈلسن نے ایک مضمون میں شاہ رخ خان کو بھارت کا ٹام کروز قرار دیا جس پر کنگ خان کے پرستار بہت ناراض ہیں۔امریکی صحافی نے کہا کہ شاہ رخ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم پٹھان سے بالی ووڈ کو بچا لیا۔انہوں نے اپنے مضمون میں کہا کہ شاہ رخ خان کی 4برس بعد فلمی دنیا میں واپسی ہندی فلم انڈسٹری کیلئے خوش آئند رہی۔شاہ رخ خان کے پرستاروں نے اسکاٹ کو ٹوئٹر پر جواب دیا کہ کنگ خان کا کسی سے موازنہ نہ کیا جائے، وہ بھارتی ٹام کروز نہیں بلکہ قومی خزانہ ہیں۔