ٹام کروزکی خلا میں شوٹ کی گئی پہلی فلم کا ٹریلر جاری
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی خلا میں فلم کی شوٹنگ ابھی زیربحث تھی اور اس کے دنیا بھر بہت زیادہ چرچے بھی تھے، ایسے میں روس نے خلا میں فلم شوٹ کرنے کے معاملے میں پہل کردی۔یہ فلم جس کا نام ’دی چیلنج‘ ہے اور اس کی شوٹنگ انٹر نیشنل اسپیس اسٹیشن پر کی گئی، اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جو بالکل حقیقی جیسا ہے۔اس فلم کی ہدایتکاری کلم شیپنکو نے دی۔ فلم کی ایک ترتیب وار شوٹنگ اکتوبر 2021 میں اسپیس اسٹیشن پر کی گئی۔ روسکوموس کے روسی خلا باز اولیگا نووٹسکی اور 37 سالہ یولیا پریسائلڈ اسکے مرکزی کردار ہیں جبکہ کلم شیپنکو اس کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں۔اس ٹیم نے گزشتہ برس اکتوبر میں خلائی اسٹیشن سویوز ایم ایس 18 کے اسپیس کرافٹ پر یہ کارنامہ انجام دیا۔ یہ تمام افراد زمین پر واپسی سے قبل اڑتی لیبارٹری پر تقریباً 12 دنوں تک موجود رہے، اس دوران انہوں نے ترتیب وار انداز میں شوٹنگ کی۔یہ کروز وسطی ایشیا میں واقع سابق سوویت جمہوریہ قازقستان کے بیکنور کوسموڈروم سے لانچ کیا گیا تھا، روس نے یہ کوسموڈروم لیز کیا ہوا ہے۔ روسی فلم ایک ڈاکٹر کے گرد گھومتی ہے اور اس کردار کو اداکارہ یولیا پریسائلڈ نے ادا کیا ہے جنہیں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ایک خلاباز کی جان بچانے کےلیے اسپیس اسٹیشن کا سفر کریں، کوسمونوٹ کریو رکن بھی اس فلم کے سیٹ پر نظر آئیں گے۔