ویلنٹائن ڈے گائے کو گلے لگا کر منائیں، بھارتی حکومت کی عوام سے اپیل

بھارتی حکومت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کو بطور ’کاؤ ہگ ڈے‘ کے طور پر منائیں۔عوام سے اپیل اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کی گئی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بھارتی معاشرے میں مغربی طرز معاشرت و کلچر کو کم کرنا ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ گائے بھارتی کلچر اور معیشت کا حصہ ہے لہذا وہ تمام افراد جو گائے سے محبت کرتے ہیں، 14 فروری کو گائے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اسے گلے سے لگائیں۔