ویرات کوہلی کی اپنے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے ہوٹل روم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر طیش میں آگئے۔ویرات کوہلی نے اپنے کمرے کی وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہمیں سمجھتا ہوں کہ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور ان سے ملنےکے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس چیز کی تعریف بھی کی ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ لیکن یہاں یہ ویڈیو کافی خوفناک ہے اور اسے دیکھ کر مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بہت بے چینی محسوس ہوئی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں رازداری نہیں رکھ سکتا، تو پھر میں کہاں اپنی پرسنل اسپیس کی توقع کرسکتا ہوں؟ویرات کوہلی نے لکھا کہمجھےاس قسم کی جنونیت اور ذاتی زندگی میں مداخلت پسند نہیں ہے۔ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم، لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں تفریح ​​کی چیز نہ سمجھیں۔