ویرات کوہلی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا ، ریپر بن گئے
بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ریپر بن گئے۔ مشہور گلوکاروں کے ساتھ گانا گا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا۔ کوہلی نے ریپرز ڈیوائن اور جونیتا گاندھی کے ساتھ مل کر گانا نیا شیر گایا۔ویرات کوہلی نے گانے کی ویڈیو میں دونوں فنکاروں کے ساتھ مل کر ڈانس بھی کیا۔ویرات کوہلی نے گانا گانے سے متعلق بیان میں کہا کہ میں ایک کھلاڑی ہوں جو میدان میں اور میدان سے باہردلیرانہ فیصلے کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتا ۔ میں اس رویے کو جاری رکھوں گا کیونکہ اسی رویے کے باعث میں آج اس مقام پر ہوں۔