ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 1 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں1 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
سری لنکا کے سابق کپتان اور بیٹر مہیلا جے وردنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں 1 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ورلڈکپ کے میچز میں 1016 رنز بنائے ہیں۔جے وردنے نے ٹی ٹوئنٹی میچز کے کیریئر میں 1 سنچری اور 6 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی موجود ہیں، جنہوں نے مہیلا جے وردنے کی 31 اننگز کے مقابلے میں اپنی 22 اننگز کیھل کر 1 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں 1 ہزار رنز بنانے کے قریب بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان روہیت شرما بھی موجود ہیں جنہوں نے اب تک 900 سے زیادہ رنز مکمل کرلیے ہیں۔