ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کو پانچ سال مکمل
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر ویرات کوہلی نے شادی کی پانچویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ انوشکا شرما کےلیے پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی لو اسٹوری 2013 میں ایک شیمپو کے اشتہار میں کام کرنے کے بعد مشہور ہوگئی تھی، جس کے بعد دونوں کو اکثر ساتھ گھومتے دیکھا جاتا تھا، تاہم دونوں نے 11 دسمبر 2017 کو شادی کرلی تھی۔بھارتی جوڑی کی ایک پیاری سی بیٹی ہے، جو جنوری 2021 میں پیدا ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے ومیکا رکھا۔شادی کو 5 سال مکمل ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کےلیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی نے انوشکا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہے۔مداحوں کی جانب سے اس خوب صورت جوڑی کو شادی کی سالگرہ پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین پوسٹ پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔