ویب سیریز چڑیلزکو خوب پذیرائی حاصل ہوئی، ثروت گیلانی
اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ویب سیریز چڑیلز کا دوسرا سیزن پہلے سے بھی بہتر ہوگا اور لوگوں کو اس میں مزید نئی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔چڑیلز کے پہلے سیزن کو 11 اگست 2020 کو زی فائیو پر ریلیز کیا گیا تھا جسے کافی لوگوں نے پسند کیا، اسے پاکستان کی پہلی بولڈ ویب سیریز بھی قرار دیا گیا تھا۔ویب سیریز میں چار خواتین کو گھریلو زندگی چھوڑ کر دھوکا دینے والے شوہروں کو بے نقاب کرتے دکھایا گیا ہے۔ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرہ رضوی نے جگنو، نمرہ بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں چار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ ثروت گیلانی نے کہا کہ چڑیلز کے دوسرے سیزن پر کام جاری ہے اور مذکورہ سیزن پہلے سے بھی بہتر ہوگا۔