وہاڑی میں کرونا سکریننگ وین فنکشنل کر دی گئی
وہاڑی(نامہ نگار)ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبد الطیف خان کی نگرانی میں کورونا سکریننگ وین فنکشنل کردی گئی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرفنانس عبدالطیف خان نے کورونا سکریننگ موبائل وین کے ذریعے نادرا آفس وہاڑی،احساس کفالت سنٹرپر آنے والے افراد، پولیس اور دیگر سٹاف سمیت145لوگوں کی سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈاکٹر محسن ممتاز، ڈاکٹرمحمد اسلم،ڈاکٹر رضا اور دیگر ڈاکٹرز و افسران موجود تھے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبد الطیف خان نے اس موقع پر کہا کہ کورونا سکریننگ موبائل وین میں تمام حفاظتی اقدامات کے ذریعے افراد کی سکریننگ کا عمل شروع کر دیا ہے کورونا سکریننگ وین ضرورت کے تحت کسی بھی جگہ لے جا کر لوگوں کی سکریننگ کی جا سکتی ہے۔