ووٹ کو نوٹ کی طاقت سے بچانے کے اقدامات کرنے چاہئیں، چوہدری شجاعت حسین
سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ووٹ کو نوٹ کی طاقت سے بچانے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔
اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ان اقدامات سے الیکشن تمام سیاسی جماعتوں کیلئے قابل قبول ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کرالیکشن کروانا چاہیے۔