وسیم اکرم کا عمران خان کے ساتھ ایک دلچسپ قصہ
سابق کپتا ن وسیم اکرم نے سابق وزیراعظم اور سابق کپتان عمران خان کےساتھ گزارے ہوئے یادگار اور دلچسپ لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان ایک سخت کپتان تھے ،وہ بہت مذاق کیا کرتے تھے۔سوشل میڈیا پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے بتایا کہ عمران خان ایک سخت کپتان تھے تاہم وہ بہت مذاق کیا کرتے تھے۔عمران خان کے ساتھ گزرے ایک دلچسپ واقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں عمران خان کا ساتھ کافی دلچسپ رہا، ایک مرتبہ عمران خان نے کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں جس پر میں نے کہا میں تیار ہوں، وہاں پہنچ کر عمران خان نے دودھ آرڈر کیا کیوں کہانھوں نے اپنی زندگی میں ڈرنک نہیں کی ، وہاں عمران خان کو لڑکیوں سے ہاتھ ملاتا دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔دوران انٹرویو وسیم اکرم نے عمران خان کے ساتھ ایک عجیب وغریب واقعہ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ ہم ائیر پورٹ پر ان کی خاتون دوست سے ملنے گئے جس کے پاس ذاتی طیارہ تھا وہ ہمیں 45منٹ کی پرواز سے ایک جزیرے پر لے گئی، وہاں پہنچ کر عمران خان اور ان کی دوست اندر باتیں کرنے چلے گئے اور ہمیں جنوبی امریکی جزیرے کے درمیان اکیلا چھوڑدیا جہاں سے میں ہوٹل واپس بھی نہیں جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ وسیم اکرم عمران خان کی 1992 ورلڈکپ کی ٹیم کا حصہ تھے۔