وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ صحت میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولت میں بہتری آئے گی۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت نیا پاکستان صحت کارڈ پنجاب کے ہر شہری کو ملے گا۔نیا پاکستان صحت کارڈ کااجراء جنوری سے لاہور ڈویژن سے کیا جارہا ہےـ31مارچ تک نیا پاکستان صحت کارڈ راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان، بہاولپور،گوجرانوالہ اورسرگودھا ڈویژن میں بھی لانچ کر دیا جائے گاـیونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 3برس میں تقریباً 400ارب روپے خرچ کئے جائیں گےـیونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخ ساز فلاحی اقدام ہےـنیا پاکستان صحت کارڈکے ذریعے ہرخاندان 10لاکھ روپے تک سالانہ مفت علاج کی سہولت میسر ہوگیـصحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام کو بدلنے کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہاہے۔ ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا مقصد عوام کو معیاری ، بہترین اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی ہے ۔ ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے محنت اور جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور مسیحائی کا درجہ رکھتا ہے۔ مسیحائی کے پیشے سے وابستہ لوگ دین اور دنیا دونوں کماتے ہیں۔ کسی کے زخمو ں پر مرہم رکھنا نیک کام ہے۔