وزیراعظم کا کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
وزیراعظم عمران خان نے کیچ میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 10 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے، بزدل دشمن کا ایک مضبوط قوم سے سامنا ہے، اس قوم نے پہلے بھی دہشت گردی کو شکست دی ہے۔