وزیراعظم سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔ نئے آرمی چیف عاصم منیر وزیر اعظم آفس پہنچے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلیوٹ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو ان کی تعیناتی پر مبارک باد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔وزیراعظم سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔