ورلڈ کپ ٹی20:انگلینڈ سے بدترین شکست بھارتی کپتان روہیت شرما کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل
ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد بھارت کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہو گیا، جس پر جہاں بھارتی مداح دل برداشتہ ہوئے وہیں بھارتی کپتان نے رونا شروع کر دیا۔ایڈیلیڈ کے گراونڈ میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر باہر کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ میچ کے بعد گراونڈ سے باہر بیٹھے رو رہے ہیں۔واضح رہے بھارتی شائقین کی جانب سے پوری ٹیم پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن سب سے زیادہ جو اس تنقید کی زد میں ہیں وہ بھارتی کپتان روہیت شرما ہی ہیں۔
شائقین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ شرما کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تھی اور انہیں کپتان بنا دیا گیا، تاہم کچھ نے ان کی اس جذباتی ویڈیو کو دیکھ کر انہیں حوصلہ بھی دیا ہے۔