ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کے 6 کھلاڑی شارٹ لسٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان کے 6 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے ۔ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 17 سے 25 ستمبر تک آسٹریلیا میں منعقد ہوگی جس میں 4 رکنی ٹیم حصہ لیں گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ورلڈ روڈ چیمپئن شپ کے لیے 3 مرد اور 3 خواتین سائیکلسٹ کو شارٹ لسٹ کیا ہے جن میں اسماعیل انور، عزت اللہ، نجیب اللہ، زینب رضوان، رابعہ غریب اور راجہہ شبیر شامل ہیں۔ ورلڈ چمپئن شپ میں 2 مرد اور 2 خواتین سائیکلسٹ ملک کی نمائندگی کریں گے سیکرٹری پاکستان سائیکلسٹ فیڈریشن اور سربراہ سلیکشن کمیٹی معظم خان کا کہنا ہے کہ ٹرائلز میں بہترین ٹائم اور اسپیڈ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جبکہ چیمپئن شپ میں شرکت سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی بہتری آئے گی۔