واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ڈیٹا ٹرانسفر کا نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو آئندہ چند ماہ میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے جائیں گے جس کا مقصد دیگر ایپس سے مقابلے کی دوڑ میں آگے بڑھنا اور اپنے صارفین کا ایپ پر اعتماد برقرار رکھنا بھی شامل ہے۔گزشتہ دنوں بھی واٹس ایپ کی جانب سے ڈسکشن گروپ فیچر سمیت دیگر فیچرز متعارف کروائے گئے تھے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔تاہم اب ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک سے دوسرے اینڈرائیڈ فون میں وائی فائی کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر سے ڈیٹا کو ٹرانسفر کرنے کے لیے گوگل ڈرائیو کی ضرورت ختم ہوجائے گی اور ایسا کیو آر کوڈ سے ممکن ہوجائے گا۔یہ نیا چیٹ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز 2.23.1.26 اور 2.23.1.27 میں چند صارفین کو دستیاب ہے۔