نیٹ فلکس استعمال کرانے والے صارفین کیلئے بری خبر

مقبول ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے حوالے سے مختلف اقدامات کی آزمائش کافی عرصے سے کی جارہی ہے۔

اب یہ کمپنی پاس ورڈ شیئر کرکے دوستوں یا رشتے داروں کو اس سروس کا مفت استعمال کرانے والے افراد کے خلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کرنے کے لیے تیار ہے۔

کمپنی کی جانب سے سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر اعلان کیا گیا کہ 2023 کے شروع میں ایسے افراد سے اضافی ماہانہ فیس لی جائے گی جو اپنی لاگ ان تفصیلات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔